14 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کی دعوت پر شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی عنقریب ایران کا دورہ کریں گے اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کمیٹیوں نے تہران میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: شامی وزیر اعظم کے سفر میں دونوں ممالک کے درمیان ،اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔اس سے قبل ایران کے نائب صدر نےکہا تھا کہ شامی حکومت اور عوام،  امن و صلح کے خواہاں ہیں اور دہشت گردوں کو شامی حکومت کے سر مسلط کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ ہر حکومت کافرض ہے۔ رحیمی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں پر بوسہ نہیں دیتی ، شامی عوام کا تحفظ اور شام ميں امن بحال کرنا شامی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے عرب حامیوں نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی کو ایک بار پھر ظاہر کیا ہے۔ امریکہ در پردہ عوامی بنیادوں پر قائم حکومتوں اور جمہوریت کے خلاف ہے اگر امریکہ جمہوریت کا سچا حامی ہے تو پھر اسے خلیجی عرب ممالک میں جہموریت کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

.......

/169